پاکستان امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے :اعزاز
18 مارچ 2017 (22:53)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کی نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے ۔

انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں پاکستانی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان دونوں ملکو ں کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب تر لانے کا خواہش مند ہے ۔
انہوں نے کہا افغانستان میں امن پاکستان اور اس کے عوام کے لئے پہلی ترجیح ہے ۔