file photo

چوہدری نثار کی بھارتی تحویل میں خاتون کی بازیابی کیلئے متعلقہ حکام کوانتظامات کرنے کی ہدایت
18 مارچ 2017 (21:21)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی حکام کی تحویل میں موجود ایک پاکستانی خاتون اور اس کی چار ماہ کی بچی کی واپسی کے لئے انتظامات کرے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق روبینہ کو وطن واپسی کیلئے ہر ضروری معاونت فراہم کی جائے گی۔
روبینہ چار سال قبل اپنے شوہر اور بچی کے ہمراہ علاج کیلئے نئی دلی گئی تھی لیکن بعد میں اس کے شوہر نے اسے دہلی میں چھوڑ دیا اور اس کی تمام قانونی دستاویزات اور رقم بھی لے لی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔


comments powered by Disqus