ریلوے کے وزیر نے کہا کہ ریلوے نے حادثات کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کی ہے۔

file photo

حکومت ریلوے کو جدید بنانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے:سعد
18 مارچ 2017 (21:06)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت ریلوے کو جدید بنانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

ہفتہ کے روز لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث ریلوے کی خدمات دن بدن بہتر ہورہی ہیں۔
سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے نے حادثات کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کی ہے۔
اجلاس میں حادثات سے بچائو کیلئے مقامی سطح پر تیار کردہ مجوزہ نمونہ پیش کیا گیا۔
اس منصوبے سے ٹرینوں کے حادثات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔


comments powered by Disqus