مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کی ضمانت ہے:مسعود
18 مارچ 2017 (19:18)
0

آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مالی اقتصادی اور جمہوری طورپر مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز مظفرآباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شامل کیا گیا ہے اور علاقے میں دو منصوبے شروع کردیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے سماجی واقتصادی انقلاب آئے گا اورپورے خطے میں ترقی وخوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔
مسعود خان نے سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ سیاسی اختلافات سے گریزکریں اور مقبوضہ کشمیر میں اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کیلئے مل کر آواز بلند کریں۔


comments powered by Disqus