پنجاب کے16، سندھ کے8، خیبرپختونخوا کے 14، بلوچستان کے 15 ، آزاد جموںو کشمیر اور گلگت بلتستان کے5،5 اضلاع شامل ہیں۔

ملک بھر کے63 اضلاع میں چھٹی مردم شماری کے تحت افراد کی گنتی کا پہلا مرحلہ شروع
18 مارچ 2017 (15:21)
0

ملک بھر کے تریسٹھ اضلاع میں چھٹی مردم شماری کے تحت افراد کی گنتی کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا۔پہلے مرحلے میں پنجاب کے سولہ ، سندھ کے آٹھ، خیبرپختونخوا کے چودہ، بلوچستان کے پندرہ اور آزاد جموںو کشمیر اور گلگت بلتستان کے پانچ پانچ اضلاع شامل ہیں۔

مردم شماری دس روز تک جاری رہے گی ۔
اٹھائیس مارچ سے بے گھر افراد کا اندراج شروع ہو گا۔پہلے مرحلے کے تحت خانہ شماری مکمل کر لی گئی ہے۔