وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ عوام مردم شماری کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون اور انہیں درست معلومات فراہم کریں۔

شہباز شریف خاندان کے افراد کی گنتی کے عمل کا افتتاح
18 مارچ 2017 (15:13)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے چھٹی مردم شماری کے تحت پنجاب میں مردم شماری کے عملے کو اپنے خاندان کے اعدادوشمار فراہم کر کے خاندان کے افراد کی گنتی کے عمل کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ مردم شماری کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور انہیں درست معلومات فراہم کریں۔