بلوچستان کے وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے کہاہے کہ ماس ٹرانزٹ ٹرین منصوبے کے لئے تخمینہ40 ارب سے بڑھا کر96 ارب روپے کر دیا گیا ہے ۔

چمن کوئٹہ اور قلات کوئٹہ ہائی ویزکی تعمیررواں سال کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع
18 مارچ 2017 (13:32)
0

چمن کوئٹہ نیشنل ہائی وے اور قلات کوئٹہ ہائی وے کے منصوبے رواں سال کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔یہ بات بلوچستان کے منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر حامد خان اچکزئی نے موسیٰ خیل میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ ٹرین منصوبے کے لئے تخمینہ چالیس ارب روپے سے بڑھا کر چھیانوے ارب روپے کر دیا گیا ہے ۔ یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خضدار ، بوستان اور حب میں صنعتی زونز قائم کئے جائیں گے۔