کل جماعتی حریت کانفرنس کی سید علی گیلانی اور اشرف صحرائی کی نظربندی کی مذمت
18 مارچ 2017 (13:27)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے چیئرمین سید علی گیلانی اور سینئر حریت رہنماء محمد اشرف صحرائی کی نظربندی کی سخت مذمت کی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایازاکبر نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ حریت رہنماؤں کی نظربندی کٹھ پتلی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ جموں وکشمیر میں جدوجہد کرنے والے حریت رہنماؤں کی آواز دبانا چاہتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مزاحتمی قیادت نے بھارت کے نام نہاد پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کے بارے میں ایک پروگرام وضع کیا ہے اور نو اور بارہ اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔


comments powered by Disqus