شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ معزز مہمان کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات فروغ پائیں گے۔

18 مارچ 2017 (12:50)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے آج لاہور میں تاتارستان کے صدر رستم مینیخانوو سے ملاقات کی ۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ معزز مہمان کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات فروغ پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے 1999 میں تاتارستان کا دورہ کیا تھا جب رستم Nurgaliyevich Ninnikhanov وزیراعظم تھے
تاتارستان کے صدر نے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان فعال تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔


comments powered by Disqus