استعفیٰ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ سے اس رپورٹ کو ہٹائے جانے پر دیا ہے جس میں اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف نسلی تعصب مسلط کرنے کا موردالزام ٹھہرایا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری ریما خلف اپنے عہدے سے مستعفی
18 مارچ 2017 (10:41)
0

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری اور مغربی ایشیا کے لئے اقتصادی اورسماجی کمیشن کی ایگزیکٹو سیکرٹری ریما خلف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں۔انہوں نے یہ استعفیٰ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ سے اس رپورٹ کو ہٹائے جانے پر دیا ہے جس میں اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف نسلی تعصب مسلط کرنے کا موردالزام ٹھہرایا گیا تھا۔
بیروت میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاقتور رکن ملکوں نے رپورٹ سے دستبرداری کے لئے دھمکیوں کے ذریعے عالمی ادارے اور اسکے سربراہ پر دباؤ ڈالا۔
اٹھارہ عرب ممالک پر مشتمل گروپ ESCWA نے بدھ کے روز ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عالمی ادارے نے پہلی بار واضح طور پر اسرائیل کو نسل پرست ریاست قائم کرنے کا موردالزام ٹھہرایا ہے جو فلسطینیوں پر نسلی بنیاد پر مظالم ڈھا رہا ہے۔


comments powered by Disqus