پناہ گزینوں کے حقوق کے گروپ نے کہا تھا کہ سفری پابندی کا نیا حکم نامہ مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر مبنی ہے

file photo

ایک وفاقی جج نے کہا کہ وہ سفری پابندی نئے حکم سے متعلق درخواست پرفیصلہ نہیں سنائیں گے
18 مارچ 2017 (08:27)
0

امریکی ریاست Seattleمیں ا یک وفاقی جج نے کہا ہے کہ وہ تارکین وطن کے حقوق کے بارے میں ایک گروپ کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفری پابندی کے نئے حکم کو معطل کرنے کی درخواست پرفیصلہ نہیں سنائیں گے کیونکہ دوجج اسے پہلے ہی معطل کرچکے ہیں۔
جج جیمز روبرٹ نے کہاکہ درخواست گزار گروپ صرف اسی صورت میں نظر ثانی کی درخواست دے سکتا ہے اگر معروضی حالات میں کوئی نئی بات یا تبدیلی آئی ہو۔
پناہ گزینوں کے حقوق کے گروپ نے کہا تھا کہ سفری پابندی کا نیا حکم نامہ مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر مبنی ہے۔