ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے متعدد قانونی اور انتظامی اقدامات کئے ہیں

 ڈاکٹرملیحہ لودھی کا خواتین اوربچوں کے تحفظ پرزور
18 مارچ 2017 (07:23)
0

پاکستان نے تنازعات والے علاقوں میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے خاتمے پر زوردیا ہے۔یہ بات پاکستان کی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے نیو یارک میں سلامتی کونسل میں تنازعات کے باعث انسانی سمگلنگ کے مسئلے پرایک مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
ملیحہ لودھی نے خواتین اوربچوں کے تحفظ پرزوردیا جنہیں در پیش تنازعات میں سب سے زیادہ نشانہ بنایاگیا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ خواتین اور بچوں کو محکوم بنانے اورانہیں مسلح تنازعات کے لئے بھرتی کرنے جیسے گھنائونے جرائم کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے متعدد قانونی اور انتظامی اقدامات کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تقریباً چار عشروں تک اپنے افغان بھائیوں کی فراخدلی سے میزبانی کی ۔