چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر سے مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف تبدیل نہیں ہوا

پاکستان ، بھارت مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں: چین
18 مارچ 2017 (07:15)
0

چین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے دیرینہ تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پرزوردیا ہے۔
بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کا موقف واضح ہے اور اسے دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر سے مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان کے درمیان دفاع صنعت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون برقرار ہے۔


comments powered by Disqus