مولانا عبدالواسع کا وفاقی حکومت پر صوبے میں ترقی و خوشحالی کا عمل تیز کرنے پر زور۔

بلوچستان اسمبلی کی 50ارب روپے ضمنی مطالبات زر کی منظوری
18 جون 2017 (20:37)
0

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سپیکر راحیلہ حمید خان درانی کی زیر صدارت اتوار کو کوئٹہ میں ہوا۔
اجلاس میں تقریباً پچاس ارب روپے کے ضمنی مطالبات زر کی منظوری دی گئی۔
نئے بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے ایوان میں قائد حزب اختلاف مولانا عبدالواسع نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا عمل تیزکرے۔
بعد میں سپیکر نے ایوان کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا۔