سعودیہ کا ایوان صنعت و تجارت فیڈریشن کی سفارش پرپاکستانی تاجروںکیلئے دو سالہ ملٹی پل ویزا کا اعلان
18 جون 2017 (20:18)
0

سعودی عرب پاکستان کے ایوان صنعت و تجارت کی فیڈریشن کی سفارش پر پاکستانی تاجروں کے لئے دو سال کا ملٹی پل ویزہ دے گا۔
اس بات کا فیصلہ پاکستان کے لئے سعودی سفیر عبد اللہ مرزوق الزہرانی اور پاکستان کے ایوان صنعت و تجارت کے صدر عبد الرئوف عالم کے درمیان ملاقات میں کیا گیا، جڑواں شہرو کی تاجر برادری کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سعودی سفیر نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تجارت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار کو اپنے کاروبار شروع کرنے کے لئے سعودی عرب میں مکمل سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔