وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مخالفین حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر نکتہ چینی نہیں کرسکتے۔

ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت سے قوم کے اربوں روپے بچائے گئے،شہبازشریف
18 جون 2017 (20:12)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناکر قوم کے اربوں روپے بچالیے گئے ہیں۔
انہوں نے اتوار کے روز لاہور میں معروف صنعت کار چوہدری احمد سعید سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مخالفین حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر نکتہ چینی نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔