وزیر اعظم سرسبز پاکستان پروگرام ، ملک بھر میں اب تک 20لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے
18 جون 2017 (19:12)
0

وزیراعظم کے سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت ملک میں اب تک 20 لاکھ سے زائد درخت لگائے گئے ہیں۔
اس سال کے اوائل میں وزیراعظم کے شروع کردہ اس پروگرام کا مقصد ملک کے مشکلات سے دوچار محکمہ جنگلات کو بڑے پیمانے پر شجرکاری کے ذریعے بحال کرنا ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں دس لاکھ اکیاون ہزار سے زائد درخت لگائے گئے ہیں جبکہ سندھ میں چار لاکھ نو ہزار تین سو، خیبرپختونخوا میں دو لاکھ دو ہزار، بلوچستان میں دو لاکھ 32 ہزار چارسو، آزاد کشمیر میں ایک لاکھ30 ہزار پانچ سو، گلگت بلتستان میں 86 ہزار تین سو تیس اور فاٹا میں 87 ہزار درخت لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت ملک کے کئی حصوں میں قائم کردہ مختلف نرسریوں میں پچانوے لاکھ اسی ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مناسب دیکھ بھال کے ذریعے درختوں کی زیادہ سے زیادہ بقاء یقینی بنانے کیل ئے ایک جامع نظام وضع کیا گیا ہے۔