حکومت نے دہشت گردی، توانائی بحران، غربت اور مہنگائی کے مسائل پر بڑی حد تک قابو پالیا ہے۔

وزیر اعظم نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا،خرم دستگیر
18 جون 2017 (18:55)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کو ایک پرامن ملک بنا دیا ہے اور ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

گوجرانوالہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے دہشت گردی، توانائی بحران، غربت اور مہنگائی کے مسائل پر بڑی حد تک قابو پالیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مخالفین حکومت کی کامیابی سے خوش نہیں ہیں اور اس کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت قوم کی مدد سے پاکستان اورحکومت مخالف عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائے گی۔