وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی ،بلوچستان سمیت ملک میں امن بحال کر دیا گیا۔

ملک میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی،برجیس طاہر
18 جون 2017 (18:40)
0

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ کراچی، بلوچستان سمیت ملک میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور امن بحال کر دیاگیا ہے۔

آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت اقتصادی اشاریے بھی درست سمت میں گامزن ہیں۔
امور کشمیر کے وزیر نے کہا کہ یہ اقدامات ملک کی پائیدار ترقی کے عکاس ہیں۔