صدرمملکت نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کے دلوں میں سعودی عرب کا خصوصی مقام ہے۔

 پاکستا ن اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں،ممنون
18 جون 2017 (18:31)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور تمام پاکستانیوں کے دلوں میں سعودی عرب کا خصوصی مقام ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار مکہ میں اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کے دروان کیا۔
صدر نے حرمین شریفین کے دورے کے دوران مسلمانوں کے لئے شاہ سلمان کی فراخدلی اور عمرہ اور عازمین حج کے لئے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق ان کی کوششوں کو سراہا۔
بعد میں صدر اور ان کا وفد ایک کمرشل پروازکے ذریعے پاکستان واپس روانہ ہوا۔