وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو ہدف کے حصول کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت۔

چار سال کے دوران ٹیکس وصولی میں 60فیصد اضافہ ہوا،ڈار
18 جون 2017 (18:08)
0

وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت گزشتہ چار سال کے دوران ٹیکس وصولی کی شرح میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد میں ٹیکس وصولی سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی بورڈ آف ریونیو پر زور دیا کہ وہ موجودہ مالی سال کے لئے ہدف کے حصول کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے۔

وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو آئندہ مالی سال کے لئے ٹیکس وصولی کے اہدا ف حاصل کرنے کے لئے مکمل تعاون کا یقین د لایا۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ نئے بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات کی بدولت عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا اور پاکستان بلند اور پائیدار مجموعی اقتصادی ترقی حاصل کرسکے گا۔