کھیل ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں:مریم
18 جون 2017 (15:11)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ کھیل ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کے کرکٹ میچ نے سرحد کے دونوں جانب کے عوام کے درمیان جوش و خروش پیدا کیا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی ماحول کشیدہ ہے تاہم آج ہر کوئی سیاست کی بجائے کرکٹ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔