File Photo

پاک افغان سرحد کے قریب ہزاروں رہائشی اپنے متعلقہ علاقوں میں واپس آگئے
18 جون 2017 (15:07)
0

پاک افغان سرحد پر چمن کے قریب Killi لقمان اورKilli جہانگیر کے ہزاروں رہائشی اپنے متعلقہ علاقوں میں واپس آگئے ہیں۔ یہ لوگ پاکستانی علاقے میں افغان فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد محفوظ علاقوں میں منتقل ہوگئے تھے۔

قلعہ عبداللہ کے ضلعی پولیس افسر ساجد مہمند نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ حکومت ان لوگوں کی بحالی اور انہیں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے انتظامات کررہی ہے اور انہیں علا ج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں۔