file photo

پاکستان کا افغانستان پر قونصل خانے کے2 اہلکاروں کی جلد بازیابی یقینی بنانے پر زور
18 جون 2017 (12:19)
0

پاکستان نے افغان حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ پاکستان کے جلال آباد قونصل خانے کے دو اہلکاروں کی جلد باز یابی یقینی بنائے جو جمعے کے روز اپنے ملک آتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے۔

اتوار کے روز ایک بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان دونوں اہلکاروں کی بحفاظت واپسی کیلئے افغان حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکام کو بتایاگیا ہے کہ ان اہلکاروں کی بازیابی یقینی بنانے کیلئے تین خصوصی تحقیقاتی گروپ تشکیل دئیے گئے ہیں۔