چشمہ رائٹ بنک کینال کی تعمیر کیلئے پینسٹھ فیصد رقم وفاقی حکومت فراہم کرے گی
18 جون 2017 (11:42)
0

ڈیر ہ اسماعیل خان میں چشمہ رائٹ بنک کینال کا تعمیراتی کام اس سال شروع ہوگا۔

سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ منصوبہ ایک سو بیس ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جس کیلئے 65 فیصد رقم وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔
اس نہر کی تکمیل کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان اورٹانک کے اضلاع میں دو لاکھ 86 ہزار ایکڑ بنجر اراضی کو زیر کاشت لایا جاسکے گا۔