پنجاب حکومت کا جعلی ڈاکٹر وں کیخلاف کارروائی کا آغاز
18 جون 2017 (11:39)
0

پنجاب حکومت نے صوبے میں جعلی ڈاکٹر وں اور عطائیوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے خاتمے کیلئے ایک سیل قائم کیا ہے جس سے اس طرح کی سرگرمیوں میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔
کمیشن کی طرف سے جعلی ڈاکٹروں اور عطائیوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کیلئے شفا خانوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیاگیا۔
ا س کے علاوہ لائسنس لازمی قرار دیاگیا ہے اور کوئی شفاخانہ کمیشن سے باضابطہ پیشگی اجازت لئے بغیر کام نہیں کرسکتا۔