وزیرمملکت نے کہا کہ دنیا بھر کے سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے عالمی سطح پر سکرین سیاحت کار جحان بڑھ رہا ہے۔

پاکستان سکرین سیاحت متعارف کرانے کا خواہاں ہے:مریم
18 جون 2017 (11:26)
0

پاکستان اپنے ثقافتی تنوع اور خوبصورت مناظر کوعالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے سکرین سیاحت متعارف کرانے کا خواہاں ہے۔ یہ بات اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سکرین سیاحت کیلئے پاکستان فلمی صنعت کی بحالی پیشگی شرط ہے تاکہ ملک کی حقیقی ثقافت اور ورثے کو پیش کیا جاسکے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ دنیا بھر کے سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے عالمی سطح پر سکرین سیاحت کار جحان بڑھ رہا ہے۔
مریم اور نگزیب نے کہا کہ پاکستان کا اقوام کی برادری میں امن پسند ملک کے طورپر اعتراف کیا جانا چاہیے اور اس مقصد کے حصول کیلئے فلمی صنعت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔