file photo

سید علی گیلانی کی مقبوضہ وادی میں قابض انتظامیہ کے توہین آمیز ایجنڈے پر عملدرآمد کی مذمت
18 جون 2017 (10:08)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے مقبوضہ وادی میں قابض انتظامیہ کے پیچیدہ اور توہین آمیزایجنڈے پر عملدرآمد کی مذمت کی ہے۔
کلگام اورپامپور میں ٹیلی فون پر عوام سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ سیاسی سرگرمیوں پرغیرمعینہ عرصے کیلئے پابندیوں اور مزاحمتی قیادت کی مسلسل نظربندی نے علاقے میں غیریقینی سیاسی صورتحال پیدا کردی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مزاحمتی رہنمائوں کو ہراساں کیاجارہاہے اور ایک منظم منصوبے کے تحت اُن کیخلاف خودساختہ اور فرضی مقدمات دائر کئے جارہے ہیں۔