کپتان سرفرازاحمد نے کہاکہ پاکستانی ٹیم جارحانہ انداز میں مثبت کرکٹ کھیلے گی تاکہ بھارتی ٹیم پردبائوڈالاجاسکے

 فائنل میں بھارت کو شکست دینے کیلئے غوروخوض کے ساتھ حکمت عملی تیار کی گئی ہے:مکی آرتھر
18 جون 2017 (07:58)
0

پاکستان کے ہیڈکوچ مِکی آرتھرنے کہاہے کہ آئی سی سی چمپئنزٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کیلئے مکمل غوروخوض کے ساتھ حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کے ہمراہ لندن میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فاسٹ بائولرمحمدعامرفٹ ہیں اور فائنل میچ کھیلیں گے۔کپتان سرفرازاحمد نے کہاکہ پاکستانی ٹیم جارحانہ انداز میں مثبت کرکٹ کھیلے گی تاکہ بھارتی ٹیم پردبائوڈالاجاسکے۔
کپتان نے پاکستان کی مڈل آرڈربیٹنگ پربھی اطمینان کااظہارکیاجو سیمی فائنل میں انگلینڈ کوشکست دینے کے بعد بہترین فارم میں ہے۔