file photo

کیوباحکومت کا امریکی صدر کی جانب سے تجارتی معاہدوں کی منسوخی پر اظہار مذمت
18 جون 2017 (07:37)
0

کیوبا کی حکومت نے امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے کیوبا کے ساتھ تجارتی معاہدوں کی منسوخی کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
کیوبا کے سرکاری ٹیلی ویژن کی اطلاعات کے مطابق حکومت نے امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو مزیدسخت بنانے کے نئے اقدامات پر نکتہ چینی کی ۔
تاہم کیوبا نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات ا ور تعاون جاری رکھنے کیلئے اپنی آمادگی کا اعادہ کیاہے۔