صدرعمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں۔

file photo

صدر ممنون حسین کی مکہ مکرمہ میں سعودی فرمانروا سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
18 جون 2017 (07:28)
0

صدرممنون حسین نے مکہ مکرمہ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امور اورجنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
صدر نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کیلئے بہترین انتظامات پرسعودی عرب کی حکومت کی تعریف کی ۔یمن کے صدرعبدالربوہ منصور ہادی اور کویت کی قومی اسمبلی کے سپیکرمرزوق بن علی الغنیم نے بھی صدرممنون حسین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
صدرعمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں۔
صدرعمرہ کی ادائیگی کے بعداب وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔جدہ کے گورنرMishall بن ماجدبن عبدالعزیز نے ہوائی اڈے پرصدرکورخصت کیا۔