طارق فضل چودھری نے کہاکہ بعض لوگ غیرضروری نکتہ چینی کے ذریعے حکومت کے ترقی کے سفر کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرناچاہتے ہیں

file photo

مسلم لیگ نون نے عوام کی بے مثال خدمت کی ہے:طارق فضل چوہدری
18 جون 2017 (07:11)
0

وفاقی دارالحکومت کے انتظامی اور ترقیاتی ڈویژن کے وزیرمملکت طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ مسلم لیگ نون نے عوام کی بے مثال خدمت کی ہے اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیاہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت عوامی فلاح وبہبود کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔طارق فضل چودھری نے کہاکہ بعض لوگ غیرضروری نکتہ چینی کے ذریعے حکومت کے ترقی کے سفر کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرناچاہتے ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے حزب اختلاف سے کہاکہ وہ ملک میں جمہوری عمل کے استحکام کیلئے آگے آئے۔