وزیر اطلاعات نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے شریف خاندان کے تحفظات ختم کئے بغیر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کاکوئی بھی فیصلہ نامکمل ہوگا

file photo

شریف خاندان نے اپنے تمام تر تحفظات کے باوجود قانونی راستہ اختیار کیا:مریم اورنگزیب
18 جون 2017 (06:59)
0

اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ شریف خاندان کی جانب سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے بارے میں عدالت عظمیٰ میں پیش کئے گئے تحفظات آئینی ہیں اور سپریم کورٹ کو انہیں ترجیحی بنیادوں پر دور کرناچاہیے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے شریف خاندان کے تحفظات ختم کئے بغیر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کاکوئی بھی فیصلہ نامکمل ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ شریف خاندان نے اپنے تمام تر تحفظات کے باوجود قانونی راستہ اختیار کیا کیونکہ وہ قانون اور آئین کی سربلندی پرپختہ یقین رکھتاہے۔
ادھروزیرمملکت نے عمران خان کی جانب سے وزیراعظم پرنکتہ چینی کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں نے پارلیمنٹ اور آئینی اداروں پر حملے کرنیوالوں اور توہین آمیز سیاست کرنیوالوں کومسترد کردیاہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے ٹیلی ویژن چینلز اور آئینی اداروں پر حملوں کی پھردھمکیاں دینا شروع کردی ہیں اس لئے سپریم کورٹ کو اس معاملے کا بھی ازخود نوٹس لیناچاہیے۔