file photo

وزیراعظم نوازشریف کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دیں گے:سردار ایاز صادق
18 جون 2017 (06:54)
0

سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نون قانون کی حکمرانی او رریاستی اداروں کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کوئی بھی شخص اپنی خواہش کی بنیاد پر وزیراعظم نہیں بن سکتا بلکہ اسے ملک کاوزیراعظم بننے کیلئے عوام کی حمایت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔