نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑنے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں ملک نے بے مثال ترقی کی ہے

file photo

حکومت پنجاب نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں:سائرہ
18 جون 2017 (06:50)
0

نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ حکومت پنجاب نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔قرعہ اندازی کے ذریعے چالیس غریب اور معذور خواتین میں گائے اوربھینسیں تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کے اس انقلابی قدم سے غریب خواتین کیلئے باعزت روزگار کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔
وزیرمملکت نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں ملک نے بے مثال ترقی کی ہے اور مسلم لیگ نون اگلے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔