وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام ایکسپریس ٹرین کو بہتر بنانے کاکام جاری ہے.

file photo

تمام مسافر ٹرینوں کو دو برس میں بہتر بنایا جائے گا: خواجہ سعد رفیق
18 جون 2017 (06:43)
0

ریلوے کے وزیرخواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ تمام مسافرٹرینوں کو دوبرس میں بہتر بنایاجائے گا۔لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شالیمارایکسپریس، جعفرایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس کو بہتربناکرتمام ٹرینوں کو جدیدبنایاجائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام ایکسپریس ٹرین کو بہتر بنانے کاکام جاری ہے جبکہ قراقرم ایکسپریس ، کراچی ایکسپریس اوربزنس ایکسپریس ریل گاڑیاں پہلے ہی اضافی سہولتوں سے آراستہ ہوچکی ہیں۔
انہوں نے متعلقہ کمیٹی کو ریلوے ملازمین کی تنظیم نو کرکے کام کی رفتارتیز کرنے کی ہدایت کی۔ایک اور اجلاس میں وفاقی وزیر کونئے امریکی انجنوں کی کارکردگی اور ڈرائیوروں کی تربیت کے بارے میں بتایاگیا۔