file photo

اقوام متحدہ کا شام میں مختلف دھڑوں کے درمیان نئے مذاکرات شروع کرنےکا اعلان
18 جون 2017 (06:30)
0

اقوام متحدہ نے شام کے مختلف دھڑوں کے درمیان اگلے مہینے کے شروع میں تازہ امن مذاکرات شروع کرنے کااعلان کیاہے۔
ایک بیان میں اقوام متحدہ کے شام کیلئے خصوصی نمائندے نے کہاکہ بات چیت میں آئین ، نظم ونسق، انتخابات اور دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت مختلف مسائل پرتوجہ دی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اس سال اگست اورستمبرمیں بات چیت کے مزیدادوار کا خواہشمندہے۔اُدھرامریکہ نے شام کے جنوبی شہرDeraaمیں جنگی کارروائیاں روکنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیاہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان Heather Nauert نے شام کے حزب اختلاف کے گروپوں پرزوردیاکہ وہ حملے بند کردیں تاکہ لڑائی سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں تک امداد کی فراہمی کو ممکن بنایاجاسکے۔