file photo

افغانستان، فوجی اڈے پر فائرنگ ، 1افغان فوجی ہلاک سات امریکی فوجی زخمی
18 جون 2017 (06:26)
0

افغانستان کے شہرمزارشریف کے قریب ایک فوجی اڈے میں ایک افغان فوجی کی فائرنگ سے کم ازکم سات امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔
نیٹو کی زیرکمان Resolute Support Missionنے کہاکہ واقعے میں ایک افغان فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
کابل میں امریکی فوجی کمان کے ترجمان نے ایک افغان عہدیدارکے اس بیان کی تردید کی جس میں کہاگیاتھا کہ واقعے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ بعض امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔