میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہا ہے
18 جون 2017 (06:20)
0

آئی سی سی چمپئنزٹرافی کافائنل آج سہ پہر اوول میں پاکستان اور اس کے روایتی حریف بھارت کے درمیان کھیلاجارہاہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان اب تک مجموعی طورپر128ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں۔ پاکستان نے 72میچ جیتے جبکہ بھارت نے52میچوں میں کامیابی حاصل کی۔چارمیچ ہارجیت کافیصلہ ہوئے بغیرختم ہوئے۔
پاکستان پہلی مرتبہ آئی سی سی چمپئنزٹرافی کے فائنل میں پہنچا ہے جبکہ بھارت دومرتبہ ٹورنامنٹ کاٹائٹل جیت چکا ہے۔
میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہوگا۔