ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے بتایاکہ جیلوں کی سیکورٹی بہتر بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے ، باڈی سکینرز ، واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈی ٹیکٹر خریدے جائیں گے۔

پنجاب میں جیلوں کے حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول کاجدید مرکزی نظام قائم کیا جارہاہے
18 جولائی 2017 (12:30)
0

پنجاب کا محکمہ جیل خانہ جات جیلوں کے حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول کا مرکزی نظام قائم کرے گا اور جدید آلات خریدے گا۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات میاں نوید رؤف نے آج لاہور میں ایک انٹرویو میں کہا کہ محکمہ جیل خانہ جات نے اس نظام کی تنصیب کے لئے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی بہتر بنانے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے ، باڈی سکینرز ، واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈی ٹیکٹر جیسے آلات خریدے جائیں گے۔