شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

قطر سے متعلق اپنی پالیسی جاری رکھیں گے :سعودی عرب
18 جولائی 2017 (11:47)
0

سعودی عرب نے کہا ہے کہ قطر کے حوالے سے اپنی پالیسی جاری رکھے گا۔جد ہ میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دہشت گرد گروپ دولت اسلامیہ کے خاتمے کی کوششوں میں امریکہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ادھر امریکہ نے سعودی عرب کی فضائی کمپنی کی امریکہ آنے والی پروازوں میں مسافروں کے لیپ ٹاپ ساتھ رکھنے پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔