پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ یواین ایچ سی آر واپس جانے والے ہر افغان پناہ گزین کو دو سو ڈالر ، خوراک اور دوسری ضروری اشیاء بھی فراہم کر رہا ہے۔

 افغان پناہ گزینوں کی آبائی وطن کو واپسی میں تیزی
18 جولائی 2017 (11:31)
0

خیبرپختونخواء سے افغان پناہ گزینوں کی اپنے آبائی وطن کو واپسی کا عمل رواں موسم گرما کے دوران تیزہو گیا ہے۔ پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ اس سال اپریل سے اب تک بتیس ہزار پانچ سو افغان پناہ گزین اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یواین ایچ سی آر واپس جانے والے ہر افغان پناہ گزین کو دو سو ڈالر ، خوراک اور دوسری ضروری اشیاء بھی فراہم کر رہا ہے۔