شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف بدعنوانی کا کوئی سکینڈل نہیں ہے۔

File photo

ترقیاتی منصوبوں کی تیزی سے تکمیل ترقی کے دشمنوں کے خدشات کی اصل وجہ ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
18 جولائی 2017 (11:12)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بعض سیاسی عناصر نے اپنی ماضی کی ناکامی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔منگل کے روز لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ وہ جماعتیں بھی احتساب کا مطالبہ کر رہی ہیں جن کی صفوں میں بدعنوان عناصر موجود ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف بدعنوانی کا کوئی سکینڈل نہیں ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ توانائی اور دوسرے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں جو ملک میں ترقی کے دشمنوں کے خدشات کی اصل وجہ ہے۔