File photo

فاٹا اصلاحاتی پیکیج سے قبائلی عوام کی اقتصادی حالت بہتر ہوگی:شہاب الدین
18 جولائی 2017 (10:42)
0

باجوڑ ایجنسی کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے کہا ہے کہ حکومت قبائلی علاقوں میں فرنٹیر کرائم ریگولیشن کو عوام دوست نظام سے تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

باجوڑ میں قبائلی طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فاٹا اصلاحاتی پیکیج سے ناصرف قبائلی عوام کے مسائل حل ہونگے بلکہ ان کی سماجی اور اقتصادی حالت بھی بہتر ہوگی۔