موصل میں دولت اسلامیہ کو حتمی شکست دینے میں مشکلات پیش آئیں گی:اقوام متحدہ
18 جولائی 2017 (10:38)
0

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ موصل میں دولت اسلامیہ کے خلاف بڑی کامیابی کے باوجود اسے حتمی طورپر شکست دینے میں مشکلات پیش آئیں گی۔

عراق کے بارے میں اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی جانKubis نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ عراق کے عوام کے مسائل ضروریات اور امنگوں سمیت تمام مسائل کے حل کے ذریعے ہی داعش کو مکمل شکست دی جاسکتی ہے۔