پاکستان تھائی لینڈ، آزادانہ تجارتی معاہدے کے بارے میں مذاکرات اس مہینے کے آخر میں شروع ہوں گے
18 جولائی 2017 (10:33)
0

پاکستان اورتھائی لینڈ کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے کے بارے میں مذاکرات کا آٹھواں دور اس مہینے کے آخر میں شروع ہوگا۔

اے پی پی کے مطابق فریقین آزادانہ تجارتی معاہدے کے مسودے، ٹیرف میں کمی کے طریقہ کار اوردونوں فریقوں کی ریکویسٹ لسٹ پر تبادلہ خیال کریں گے۔
توقع ہے کہ دونوں ملک دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے اگلے مہینے کی بائیس تاریخ کو آزادانہ تجارتی معاہدے پر دستخط کریں گے۔