ممتاز گلوکار کو نگار ، ہلال امتیاز ، نشان امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔

مہدی حسن کا 90 واں یوم پیدائش آج منایا جارہاہے
18 جولائی 2017 (10:18)
0

ممتاز گلوکار مہدی حسن کا آج 90 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ مہدی حسن کو ریڈیو پاکستان پر ابتدائی طور پر ٹھمری گلوکار کے طور پر گانے کا موقع ملا جس سے انہوں نے موسیقار برادری میں اپنی شناخت بنائی۔انہوں نے غزل اور پس پردہ گلوکار کی حیثیت سے نام کمایا۔
انہیں اپنے پیشہ ورانہ کیرئیر میں اس غزل " گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلے" سے بے پناہ مقبولیت ملی۔انہیں نگار ، ہلال امتیاز ، نشان امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔