پانی و بجلی کے وزیر مملکت نے کہاکہ شریف خاندان کی چار نسلوں کا احتساب کیا جارہاہے۔

File photo

سپریم کورٹ پانامہ پیپرز کیس میں فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق کرے گی:عابد
18 جولائی 2017 (10:14)
0

پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ سپریم کورٹ پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق کرے گی۔

منگل کی صبح اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چند سیاسی اداکار جمہوریت کونقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں تاہم قوم جمہوریت کی فتح اور آئین کی بالادستی کا جشن منائے گی۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کی چار نسلوں کا احتساب کیا جارہاہے۔
اطلاعات و نشریات کے پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہنواز رانجھا نے کہاکہ شریف خاندان نے سپریم کورٹ کے بنچ کے سامنے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر اعتراضات دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔