اب تک 5 زخمیوں کو ملبے سے نکال لیاگیا ہے۔

کراچی:عمارت منہدم ہونے سے 3افراد جاں بحق
18 جولائی 2017 (10:07)
0

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں منگل کی صبح تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے سے تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک 5 زخمیوں کو ملبے سے نکال لیاگیا ہے۔

امدادی ذرائع نے بتایا بارہ افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جبکہ ملبے سے لاشوں اور زندہ افراد کو نکالنے کیلئے بھاری مشینری منگوالی گئی ہے۔