الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کواپنے کھاتوں کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت
18 جولائی 2017 (09:05)
0

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو رواں مالی سال کے اپنے کھاتوں کی تفصیلات اگلے ماہ کی انتیس تاریخ تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد اورالیکشن کمشنر کے صوبائی دفاتر میں فارم دستیاب ہیں۔
مجوزہ فارم ون الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کیاجاسکتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے کہاہے کہ وہ چارٹڈ اکائونٹ سے اپنی جماعتوں کے کھاتوں کی آڈٹ شدہ تفصیلات جمع کرائیں۔
یہ بھی کہا ہے کہ ڈاک، فیکس، کورئیر سروس یا کسی اور ذریعے سے بھیجی گئی تفصیلات قابل قبول نہیں ہوں گی۔